ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست

جنرل احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی ایچیسن کالج لاہور کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج کے دن تک ایچیسن کالج اور پاک فوج کا ایک مضبوط تعلق قائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

اس سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجھک سوالات کیے جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتہائی تحمل اور مدبرانہ انداز میں جوابات دیے۔ ایچیسن کالج لاہور کے فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو انتہائی اہم قرار دیا اور اصرار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہئے، سوشل میڈیا کے اس دور میں سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے لہٰذا ایسے سیشنز سے براہِ راست حقائق کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

وہ پانچ نشانیاں جو حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کاروائی کو یقینی بناتی ہیں 

?️ 26 اکتوبر 2025 وہ پانچ نشانیاں جو حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کاروائی کو

 ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن

عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو روکنے

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی

ملکی ترقی کیلئے سپیس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔ احسن اقبال

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے

سید حسن نصراللہ کے اقدامات پرُاسرار ہوتے ہیں:صیہونی اخبار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے