?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15 روز (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے فی لیٹر 5 روپے اضافہ کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کردیا تھا۔
گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل 31 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
یکم جون 2024 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران کے سبب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا ہے۔
باخبر سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کے لیے ہوگا، انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں کے دوارن پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ شرح تبادلہ اور ٹیکس کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول 5.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے نرخ اضافے کے بعد 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔
حالیہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر درآمدی پریمیم بالترتیب 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 247.03 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246.69 روپے فی لیٹر ہے۔
تاہم ریٹیل مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں 248 روپے فی لیٹر کی قیمت پرفروخت ہو رہے ہیں۔
پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں اور رکشوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں تبدیلی براہ راست متوسط طبقے کو متاثر کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
گذشتہ حکومتوں نے ملک میں کرپشن لایا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 22 مارچ 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی
مارچ
نیٹ فلکس پرکون سی سیریز سب سے زیادہ دیکھی گئی؟ فہرست جاری
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر
دسمبر
فلسطین کی تاریخی یادگاروں پر صیہونیوں بری نظر
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی تنظیمیں 1948 کے علاقے میں عکا کے قرب
اگست
حریت رہنماؤں کاتنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 27 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
جولائی
شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی
اکتوبر
شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت
اپریل
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
یمن نے سعودی بینکوں سے کیا مطالبہ کیا؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کی حکومت نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ یمنی
جولائی