ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️

ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میںشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد وںکوہلاک کر دیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد وں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہاہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین شامل تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایاتھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوئے تھے۔ جبکہ مرنے والے ملک دشمن دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھاکہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایاتھااور بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہوگیا

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں

پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے

ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے، خالد مقبول صدیقی

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے

اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح

انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

یوکرائن کے بارے میں حزب اللہ کا موقف

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ نے یوکرائن کی جنگ

سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر

ایک اور سعودی عالم کو 27 سال قید کی سزا

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں زیر حراست افراد سے متعلق خبروں کی کوریج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے