ڈگری کیس: جسٹس طارق جہانگیری نے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ وفاقی آئینی میں چیلنج کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا

جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 دسمبر کے 2 رکنی بینچ کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں۔

جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔

دوسری جانب جسٹس طارق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے لیے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین اور اکرم شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس جہانگیری کی طرف کیس کی پیروی کریں گے۔

جسٹس طارق نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی ہے اور ڈگری کیس کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے فل کورٹ میں چیف جسٹس سمیت دیگر ٹرانسفر ججز کو نا شامل کیا جائے۔

اس کے علاوہ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا  ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے دونوں اعتراضات مسترد کر دیے گئے تھے اور رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کو ایل ایل بی ڈگری کا اوریجنل ریکارڈ لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ کے ایک جج کی ڈگری سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، معاملے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامی اختیار کے تحت 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، بینچز کی تشکیل ویسے بھی چیف جسٹس ہائی کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے، ایسے حساس معاملے پر سماعت کے لیے ڈویژن بینچ کی تشکیل کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت اور پاکستان کے 8 اداکاروں میں سے صرف مجھے ’دی کراؤن‘ کیلئے چنا گیا، ہمایوں سعید

?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ نیٹ

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ

?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری

یمن پر امریکی حملے؛ خوف و ہراس کی حکمت عملی

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکی فضائی حملے کل رات سے جاری رہے

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی

ملکی بقا و ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے۔ مریم نواز

?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ

ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور

کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حکومت کے کسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے