?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اعلان کیا ہے کہ چینی کسورشیم سے2.3 ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ‘چینی کنسورشیم سے 15 ارب آر ایم بی (لگ بھگ 2.3 ارب ڈالر) کی رقم آج اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘رقم کی وصولی چند روز میں متوقع ہے، ہم اس معاہدے کے لیے سہولت کاری پر چینی حکومت کے مشکور ہیں’۔
مفتاح اسمٰعیل نے رواں مہینے کے اوائل میں ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اچھی خبر ہے، چین کے بینکوں سے 2.3 ارب ڈالر قرض کے حوالے سے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی یہ رقم پاکستان کو موصول ہو جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد ملے گی۔
2 جون کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ چین نے قرض 25 مارچ کو واپس لے لیا تھا، سخت شرائط کی وجہ سے پاکستان ان فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے اور وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے اس حوالے سے بات چیت کے سبب چین یہ رقم 1.5 فیصد پلس ‘شنگھائی انٹر بینک آفر ریٹ’ (شائیبور) کی کم شرح سود پر ‘رول اوور’ کرنے پر رضا مند ہو گیا تھا ، اس سے پہلے یہ شرح 2.5 فیصد پلس شائیبور تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روپے کی گرتی قدر کے سبب امریکی ڈالر نے نئے ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 212 روپے تک پہنچ گیا تھا اور افواہ گردش کر رہی تھی کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آگئی ہے۔
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے دعوؤں کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ملکی بینکوں میں نہ تو امریکی ڈالر ختم ہو رہے ہیں نہ ہی مرکزی بینک نے درآمدی ادائیگیاں روک دی ہیں۔
وضاحتی بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ 8.99 ارب ڈالر ہیں اور ‘اس میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں اور تمام مقاصد کے لیے قابل استعمال ہیں’۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی اور کمرشل بینکوں کے پاس مذکورہ ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی مطلوبہ تعداد موجود ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ ‘رواں ماہ کے دوران اب تک انٹربینک مارکیٹ کے ذریعے تقریباً 4.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں’۔
اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان عابد قمر نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو درآمدی ادائیگیوں سے نہیں روکا، آج بھی تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ایل سیز کھولنے یا کچھ خاص قسم کی درآمدات جیسے کاروں (سی کے ڈی) سیل فونز اور مخصوص قسم کی مشینری کے لیے معاہدوں کی رجسٹریشن سے قبل اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کی ضرورت ہے لیکن یہ ہدایات آج نہیں بلکہ 20 مئی کو جاری کی گئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذخائر مزید 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک گر کر 15 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں اور ان ذخائر میں مرکزی بینک کا حصہ صرف 9 ارب ڈالر ہے۔
ایک روز قبل ہی پورٹل ٹرسمارک نے بتایا تھا کہ روپیہ کی قدر میں بدترین کمی سے بیرونی زرمبادلہ میں انتہائی کمی واقع ہوئی۔
مشہور خبریں۔
بینائی متاثر کرنے والے انجکشن منتقلی کے دوران آلودہ ہوگئے تھے، نگران وزیر صحت پنجاب
?️ 17 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا
اکتوبر
ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے
جنوری
فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ قطر میں
جولائی
الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے
اپریل
حماس کے رکن: اسرائیل نے جنگ کو بھڑکا دیا، لیکن اسے بجھانے کی کنجی اس کے پاس نہیں ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف
جون
دنیا میں کتنے لوگ CHAT GPT استعمال کرتے ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی
جون
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
کشمیریوں نے وزیر اعظم، پی ٹی آئی امیدواروں کو مثالی محبت دی: مراد سعید
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم
جولائی