چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا

?️

پشاور: (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے چارباغ سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشتگرد رفیع اللہ عرف جواد اور دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ ہر سال کوشش کی جاتی ہے کہ چھٹیوں کے دوران سوات کا امن متاثر کیا جائے، پڑوسی ملکوں سے سرگرمیاں عمل میں آتی ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ اس بار سوات کا امن برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں پولیس نے اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ ماہ 23 مئی کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل دہشت گرد وہاں ایک شہری کو شہید کر چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران ہمارے ایک ایلیٹ فورس کے جوان وقار خان بھی زخمی ہوگئے، یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کچھ دہشت گرد رات کی تاریکی کی وجہ سے روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے گئے، اس کے نتیجے میں ان کا مقامی سہولت کار عصمت اللہ چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا جو ان دہشت گردوں کو محفوظ راستہ فراہم کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد کو بھی چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سلیم ربانی گروپ سے ہے، دہشت گرد رفیع اللہ 2012 میں خاندان کے ہمراہ افغانستان منتقل ہوگیا تھا اور گزشتہ برس سوات میں داخل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رفیع اللہ نے جعلی کاغذات میں اپنی غلط شناخت درج کی ہے، غلط آئی ڈی اور پاسپورٹ سے کئی بار طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ ٹارگٹ کلنگ اور مختلف حملوں میں ملوث تھے، انہوں نے اہم شخصیات کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے ارکان اسمبلی سے بھتے لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اختر حیات گنڈاپور نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اولسی پاسون سمیت دیگر اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، گرفتار ملزمان سے کمانڈو کی وردیاں بھی برآمد کی ہیں، اہم شخصیات اور سرکاری افسران بھی ملزمان کے سہولت کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، سوات کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز  

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع

بائیڈن کے ٹوکیو دورے کے خلاف جاپانیوں کا احتجاج

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سینکڑوں جاپانیوں نے امریکی صدر کے دورہ ٹوکیو کے خلاف احتجاج

غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی

کورونا: فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے

اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا

خیبر پختونخوا:سوات میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

?️ 11 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات اور دیر کی سرحد

صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے