?️
کراچی(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے اعتمادکو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، حکومت عوام اورٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹیکس نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ٹیکس دہندگان ایف ٹی او کے تیز جواب سے فائدہ اٹھائیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام ٹیکس دہندگان کے لیے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے قیام کے بعد سے کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے ریاست پر عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکس سے متعلقہ شکایات کو 50 دن کے اندر ٹیکس محتسب کے ذریعے نمٹانا قابل تعریف کوشش ہے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان سے کہا کہ وہ ایف ٹی او کے تیز جواب سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ٹیکس دہندگان کے حق میں لیے گئے فیصلوں کی تشہیر کی جائے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ تاجروں کے وفود نے ان سے ملاقات کی اور ٹیکس کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم وہ صرف آسان ٹیکس کے عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ تاجر ملک کا اثاثہ ہیں اور وفاقی ٹیکس محتسب پر زور دیا کہ وہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام پانچ محتسب اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی کل آمدنی کا 70 فیصد پیدا کرتا ہے ، وفاقی ٹیکس محتسب نے شہر کے تاجروں کو ریلیف یقینی بنانے کے لیے اچھی شہرت کے افسران کو بطور مشیر تعینات کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے مشیروں نے نیویارک میں موجود غیر ملکی حکام سے ملاقات کی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے
دسمبر
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف
فروری
پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر
جون
غزہ پر بمباری کو لے کر اسرائیل اور امریکہ کے درمیان شدید کشیدگی
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: اکثر صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا اسرائیل اور وائٹ
نومبر
چِپ سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی صورت میں چین کی جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی
?️ 2 ستمبر 2024سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ
ستمبر
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف
اکتوبر