?️
سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور دیا کہ قاہرہ عراقی سرزمین پر کسی قسم کے حملے کو قبول نہیں کرے گا۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتہ کو بغداد اجلاس سے خطاب کیا ، اس کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور قطری امیر تمیم بن حمد الثانی نے خطاب کیا،رپورٹ کے مطابق مصری صدر نے عراق میں اپنی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے متعدد غیر ملکی مداخلتوں کا مشاہدہ کیا ہے ۔
عراقی صدر الکاظمی کی سربراہی میں عراقی حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے عبدالفتاح السیسی نے مزید کہا کہ مصر عراق میں استحکام اور اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہےنیز اس کے بعد بھی قاہرہ عراقی حکومت کے حامی کی حیثیت سے سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا، السیسی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر عراقی سرزمین پرکسی بھی طرح کے حملے کو قبول نہیں کرتا، بغداد سمٹ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشاورت اور مل کر کام کرنے کا ایک موقع ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قاہرہ اپنے تجربے کی عراق میں منتقلی کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مستقبل کی طرف ایک قدم اٹھائے، آخر میں ، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی عوام ایک بہادر قوم ہیں ،واضح رہے کہ بغداد اجلاس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینا ہے۔
شام کے بارے میں ایک حالیہ پریس کانفرنس میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ بغداد اور دمشق کے درمیان تعلقات اچھے ہیں ، تاہم سربراہی اجلاس میں شام کی موجودگی کا معاملہ متنازعہ ہے۔


مشہور خبریں۔
کرینہ کپور کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی، دانش تیمور
?️ 14 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ
فروری
چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین اور شام نے خاص طور پر تعمیر نو کے شعبے
اگست
شہید سید حسن نصراللہ کا انتقام کیسے لیا جاسکتا ہے؟: معروف لبنانی اخبار کے چیف ایڈیٹر
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں:معروف لبنانی روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر ابراہیم الامین نے پیجر
ستمبر
کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔ اختیار ولی
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبرپختونخوا
دسمبر
اپنی مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج
مئی
جنوب شام میں اسرائیلی جارحیت توپ خانے کے حملوں سے لے کر زمینی دراندازی تک
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوجیں دوسرے دن بھی دمشق کے مغربی مضافات
اگست
عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں الحشد الشعبی کے
جون
اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان
مئی