پی ٹی آئی کا رویہ یہی رہا تو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی ہوسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیرِاعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رویہ یہی رہا تو عمران خان کی جیل منتقلی ہوسکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جیل سے منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو پھر حکومت اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے غور کر سکتی ہے، تحریک انصاف والے انارکی پھیلا رہے ہیں، اس طریقے سے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی۔

مشیر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ رات دو بجے تو کسی کی ملاقات نہیں ہوسکتی، سڑک بلاک کرنے سے پرامن احتجاج کیسے ہوگیا، حکومت یا جیل انتظامیہ کا ملاقاتوں کے حوالے سے واضح موقف ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہی ملاقاتوں کےبعد وہی ہوتا ہے جو ہمارا دشمن ملک چاہتا ہے، ملاقاتوں کے بعد ٹویٹ ہوتا ہے، بانی ایم کیو ایم نے جب پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا تو ایم کیو ایم لندن علیٰحدہ ہوگئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ میں افواجِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اگر پیچھے نہیں ہٹیں گے تو بانی ایم کیو ایم کے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مشیر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نےعظمیٰ خان سے کہا تھا باہر جاکر میڈیا میں سیاسی بات نہ کریں، عظمیٰ خان نےوعدے کے باوجود وہی کچھ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے تو قانون پر عمل کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کے ساتھ مل کر دفاعی ادارے کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، بانی پی ٹی آئی سے روزانہ کی ملاقاتوں سے ہی 26 نومبر کی منصوبہ ہوئی، 2018 کا الیکشن ہم بھی جیتے تھے، اپنی دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی ہماری سیٹیں چھین کرہی پلس ہوئےتھے۔

اُنہوں نے کہا کہ سینیٹرمشعال نےکہا کہ بانی کو سہولتیں میسر نہیں، سینیٹر مشعال نے کہا تھا کہ آپ کی سربراہی کمیٹی بنےجو جیل میں جائے، جیل رولز مجھے کمیٹی بنانے کی اجازت نہیں دیتا، میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کوتمام سہولتیں میسرہیں۔

مشیر وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قانون اجازت دیتا ہےکہ وہ جیل کا معائنہ کریں، گزشتہ ایک سال سےہم اِن سےکہہ رہے تھے ڈائیلاگ کریں۔

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا بیان واپس لیتے ہوئے حوثیوں کو اہم پیش کش کردی

?️ 30 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے

اسرائیل پر فائر بندی کے بارے میں پاکستانیوں کا نقطہ نظر؛ حملہ آور ناکام ہو گئے

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی پریس، دانشوروں اور ملک میں ہونے والی علاقائی پیشرفت

صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف

پاکستانی فوج کے ساتھ سعودی فوج کی بحری اور فضائی مشقیں

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی بحریہ اور

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

"ریاست کے بغیر ریاست کی تعمیر”؛ عراقی معاشرے میں نرم اثر و رسوخ کے لیے کینیڈا کی حکمت عملی

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کے محکمہ برائے عالمی امور کے ترقیاتی امدادی ماڈل

چین اور امریکہ کے درمیان معاملہ نہ ہونا دیوانگی ہے: روبیو

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں: مارکو روبیو، امریکی وزیر خارجہ نے پیر کے روز

الظواہری کو طالبان کے معاون وزیر کے گھر پر نشانہ بنایا گیا: نیویارک ٹائمز

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے