?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیرِاعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رویہ یہی رہا تو عمران خان کی جیل منتقلی ہوسکتی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جیل سے منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو پھر حکومت اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے غور کر سکتی ہے، تحریک انصاف والے انارکی پھیلا رہے ہیں، اس طریقے سے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی۔
مشیر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ رات دو بجے تو کسی کی ملاقات نہیں ہوسکتی، سڑک بلاک کرنے سے پرامن احتجاج کیسے ہوگیا، حکومت یا جیل انتظامیہ کا ملاقاتوں کے حوالے سے واضح موقف ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہی ملاقاتوں کےبعد وہی ہوتا ہے جو ہمارا دشمن ملک چاہتا ہے، ملاقاتوں کے بعد ٹویٹ ہوتا ہے، بانی ایم کیو ایم نے جب پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا تو ایم کیو ایم لندن علیٰحدہ ہوگئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ میں افواجِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اگر پیچھے نہیں ہٹیں گے تو بانی ایم کیو ایم کے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مشیر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نےعظمیٰ خان سے کہا تھا باہر جاکر میڈیا میں سیاسی بات نہ کریں، عظمیٰ خان نےوعدے کے باوجود وہی کچھ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے تو قانون پر عمل کرنا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کے ساتھ مل کر دفاعی ادارے کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، بانی پی ٹی آئی سے روزانہ کی ملاقاتوں سے ہی 26 نومبر کی منصوبہ ہوئی، 2018 کا الیکشن ہم بھی جیتے تھے، اپنی دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی ہماری سیٹیں چھین کرہی پلس ہوئےتھے۔
اُنہوں نے کہا کہ سینیٹرمشعال نےکہا کہ بانی کو سہولتیں میسر نہیں، سینیٹر مشعال نے کہا تھا کہ آپ کی سربراہی کمیٹی بنےجو جیل میں جائے، جیل رولز مجھے کمیٹی بنانے کی اجازت نہیں دیتا، میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کوتمام سہولتیں میسرہیں۔
مشیر وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قانون اجازت دیتا ہےکہ وہ جیل کا معائنہ کریں، گزشتہ ایک سال سےہم اِن سےکہہ رہے تھے ڈائیلاگ کریں۔


مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
جنوری
پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
ستمبر
تل ابیب سے لیک ہونے والی ویڈیوز میں ایران کے میزائل حملوں کے نقصانات ظاہر
?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:تل ابیب سے سامنے آنے والی لیک ویڈیوز میں ایران کے
مارچ
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
80 سال بعد اخوان المسلمین پر اردن میں پابندی، پس پردہ وجوہات کیا ہیں؟
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں پر پابندی
اپریل
امریکی رہنماؤں کا غزہ کی المناک صورتحال پر ردعمل
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سی این
جولائی
اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو
اکتوبر