پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اس طلبی کے بعد فرخ حبیب پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزام میں 21 فروری کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

فرخ حبیب پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر کے ساتھ ملی بھگت کرکے اختیارات کے ناجائز، غلط استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے۔

نوٹس پر عدم تعمیل کی صورت میں سابق وزیر پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 175 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرخ حبیب نے نوٹس کو ’بوگس‘ اور ’ انتقامی کارروائی’ قرار دیا ہے۔

فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر مجھ پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا اور اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، رانا ثنااللہ کو جتنی انتقامی کاروائیاں کرنی ہے، کرلیں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہے گے۔

مشہور خبریں۔

شام کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم بے نقاب

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پیش قدمی کے دوران،

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے

اسرائیلی وزیر دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف بیہودہ بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) فلسطینی قوم کے خلاف دہشت گردی اور ظلم

فلسطین کی تسلیم کے بعد برطانیہ کی نئی شرائط سامنے آگئیں

?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کی تسلیم کے بعد برطانیہ کی نئی شرائط سامنے آگئیں برطانیہ

عالیہ بھٹ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی

?️ 13 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10

روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے

بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے

?️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے

ٹرمپ کے خلاف وال اسٹریٹ جرنل کے انکشافات پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ "وال اسٹریٹ جرنل” کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے