پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے ناراض رہنما سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سردار لطیف کھوسہ کو گزشتہ ہفتے پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہنے کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود آپ پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں جس میں ان کو سزا دی جاچکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔

اگرچہ خط میں کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا لیکن یہ واضح طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حوالہ تھا جنہیں گزشتہ مہینے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف درج کئی مقدمات میں ان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایک کیس کا بھی سامنا ہے، جو سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہو گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کو جاری نوٹس میں پوچھا گیا تھا کہ ’پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر‘ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا ردعمل دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

اس سے قبل لطیف کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دینے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا تھا۔

مشہور خبریں۔

سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف کا انتقال ہوا

🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی میڈیا نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ

تنازعات کے حل کے لیے امریکہ کے نقطہ نظر کا مسئلہ

🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک انٹرویو میں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس : آڈیو لیکس پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری

🗓️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف

امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد

علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ

🗓️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں

منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:شام میں ہونے والی خانہ جنگی جس کے نتیجے میں کم

سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

🗓️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے

ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس

🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے