?️
کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف منگل کے روز شہر بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے احتجاج کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ مظاہرہ بہت مختلف ہوگا۔
انہوں نے کراچی کے شہریوں سے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے احتساب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منگل کے روز شہر کی تمام بڑی شاہراہوں کو جام کر کے احتجاج کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے حکمرانوں پر واضح ہونی چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں یا پھر نتائج کا سامنا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نوجوان منگل کی شام 15 مقررہ پوائنٹس پر جائیں گے اور اپنی گاڑیاں بند کرکے گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت دراصل سابقہ اتحادی حکومت کا ہی تسلسل ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نگران حکومت نے صرف ایک ماہ میں تیسری بار پی او ایل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ایسے وقت میں جب امریکی ڈالر اپنی قدر کھو رہا تھا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بالکل غیر منطقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس غریب ملک کے امیر حکمرانوں اور اشرافیہ کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ عوام کی برداشت اب خاتمے کے دہانے پر ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو مافیاز چلا رہے ہیں جو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں سب سے پہلے فرار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ مظلوموں کی خاموشی ظالموں کی حمایت کرتی ہے، عوام کو اپنے حقوق کے لیے آگے آنا ہو گا۔
پریس کانفرنس کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل پر دھرنا بھی دیا۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر کے قبضے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد
دسمبر
یوکرین مغربی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ بن چکا ہے: ماسکو
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:پابندیوں کی فہرست میں 36 برطانوی افراد کے نام شامل کرنے
جنوری
غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کو امریکی کی مکمل حمایت
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:سیاست دان اور عالمی شخصیات غزہ میں فلسطینی عوام پر مسلسل
دسمبر
سابق صیہونی فوجی پراسیکیوٹر ہنگامی طور پر اسپتال منتقل
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد دباؤ
نومبر
جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف
جنوری
گیند امریکہ اور اسرائیل کے پالے میں ہے: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اب
جون
اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں
?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ
جون
بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے، وزیرِ دفاع
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر