?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کےردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہوتی ہیں اور مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال سےعالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں لیکن امید ہے کہ خطے میں بحران کے خاتمے سے ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں اور گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے باعث اوگرا نے پیٹرول 4.53 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کےردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہوتی ہیں اور امید ہے کہ امید ہے مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے کے بعد قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا تھا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے
اپریل
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
فروری
جنوبی افریقہ نے امریکی غنڈہ گردی پر کڑی تنقید کی
?️ 22 نومبر 2025 جنوبی افریقہ نے امریکی غنڈہ گردی پر کڑی تنقید کی افریقہ
نومبر
عراقی پارلیمان کے اراکین کا امریکہ و برطانیہ کی مداخلت پر سخت ردعمل
?️ 13 اگست 2025عراقی پارلیمان کے اراکین کا امریکہ و برطانیہ کی مداخلت پر سخت
اگست
روس کی توانائی تنصیبات پر حملے میں امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے آیا
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ملک پہلی بار
اکتوبر
پاکستان، چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں سکتی: وزیر داخلہ
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست
سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ
مئی
کیا حماس نے جنگ بندی کو ہری جھنڈی دے دی ہے؟
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس جلد ہی
جولائی