?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مہنگائی اور شرح سود بڑھنے سے ڈیلرز اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پٹرول پر مارجن میں 99 پیسے اضافے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
سمری میں پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔ سمری میں سفارش کی گئی کہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھا کر 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائے، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھا کر 4.13 روپے فی لٹر کیا جائے۔
واضح رہے 26 نومبر کو پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ پٹرولیم ڈویڑن کے متعدد مشاورتی اجلاسوں کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کی تھی، تمام فریقین نے پٹرولیم ڈویژن کی پٹرول کے موجودہ منافع میں 99پیسے یعنی 3روپے 91پیسے فی لٹر اور ڈیزل کے موجودہ مارجن میں 83پیسے یعنی 3روپے 30پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز کو سراہا، ڈیلرز کے منافع میں 25فیصد اضافہ کی تجویز ماضی میں منافع پر نظر ثانی کے حوالے سے ہونے والی تاخیر کا احاطہ کرے گی، اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں ڈیلرز کی مدد کرے گی، پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ موجودہ منافع میں 25فیصد اضافہ کی مذکورہ تجویز کے دفاغ کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے گی تاکہ پٹرولیم ڈیلرز کو یہ ریلیف قابل قدر شکل میں مل سکے ،ان کے منافع میں اضافہ ایک حقیقت بن سکے۔
مشہور خبریں۔
کیا سلامتی کونسل یمن اور غزہ پر دو الگ الگ اجلاس منعقد کرے گی؟
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج شام کو غزہ سے متعلق
جنوری
ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے
جولائی
فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری
اگست
برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے
نومبر
چینی صدر کی وزیر اعظم سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی
نومبر
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
پاکستان نے ’چین کے بلاک‘ میں شمولیت اختیار نہیں کی، دفتر خارجہ
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور چین کے درمیان عالمی طاقت کی دشمنی
مئی
بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، اویس لغاری
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا
نومبر