?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں داسو بس واقعے پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ کوئی بھی طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چین کے وزیر برائے سیکیورٹی زاؤ کیذہی نے ٹیلفون کیا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی۔دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی اور حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیقات پر بھی پیش رفت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں وزراء نے عزم کیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔
شیخ رشید نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی اعلیٰ ترین سطح پر جاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔
پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔چینی وزیر زاؤ کیذہی نے کہا کہ چینی صدر کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کر رہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔دوسری جانب اپرکوہستان کے علاقے داسو میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائیگی،جہاں انہیں پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ خیال رہیکہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔اس حوالے سیگذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی صورتحال کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے:چینی سفارت کار
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے مقبوضہ فلسطین
دسمبر
صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ
ستمبر
ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی باشندوں کو ہوٹل نشین بنا دیا
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں عمارتوں
جون
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
لندن میں مقیم یورپی بچوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 1 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے
اپریل
جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں: وزیر خارجہ
?️ 12 اپریل 2021برلن(سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پ
اپریل
100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی
جنوری
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا فرانس کا سرکاری دورہ
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوطرفہ مشاورت اور خطے کی
اگست