پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ 

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت پر عملدرآمد 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت تیل کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل و کرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سات سال بعد پہلی بار یمنی حاجیوں کے چہروں پر مسکراہٹ

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:2016 کے بعد پہلی بار یمنی حجاج کے پہلے طیارے نے

ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر

پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح

?️ 22 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی پنجاب

عرب، صیہونی مسیحی کے آخری زمانے کے وہم کا شکار

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:جب مائیک ہکبی، جو کہ صیہونی حکومت میں امریکہ کے

صیہونی جیل سے بھاگنے والے مزید دو فلسطینی قیدی گرفتار

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں صیہونی ہائی سکیورٹی جیل جلبوع سے فرار ہونے

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ چینی میڈیا کی زبانی

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     شینہوا نے افغانستان کے ایک ماہر کے حوالے سے

’تناؤ کا فائدہ دشمن کو ہوگا‘ پاک ایران کشیدگی میں کمی کے آثار، مثبت پیغامات کا تبادلہ

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے