پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپےق 40 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سے مشاورت سے جاری ہوگا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ جس کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز پر مبنی سمری تیار کرلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ 15 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

مشہور خبریں۔

دوحہ شام کے بحران کے لئے مستقل اور جامع حل کا خواہاں

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات

ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 7 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران  نے یوم القدس کے موقع پر

انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا

🗓️ 14 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے

یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا

🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب

ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش

🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے

کیا پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کی زبانی

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ

پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید 

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی

🗓️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے