?️
لاہور(سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سرکاری و نجی سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے، سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھرمیں 2 اگست سے سرکاری ونجی سکول کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت 2 اگست سے سرکاری و نجی سکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے۔
بوائزکے سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کارصبح پونے 8بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔انصاف آفٹرنون سکولوں کی ٹائمنگ شامل 3بجے سے 5بجے تک ہوگی۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث یکم اگست سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہی ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے، جواساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ بھی یکم اگست سے اسکولوں میں نہیں پڑھاسکیں گے اس کے علاوہ اسکول اور ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی اور 31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، طالب علموں اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والوں کیلئے ویکسی نیشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے ، کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسداد کورونا کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم
ستمبر
شہریوں کی شکایات، وزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے
فروری
ٹرمپ کا طالبان سے فوجی ساز و سامان واپس لینے کا ارادہ
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
مارچ
عراق سے تمام امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلاء یقینی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: جیسے جیسے 31 دسمبر قریب آ رہا ہے، عراق سے
دسمبر
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: پنسلوانیا کی ولکس یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، امریکی
اگست
بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی
فروری
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،
مئی