پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا، بروقت انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے بارشی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی، سیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کے لئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال اور مدراینڈ چائلڈ کلینک آن ویل کی سروسز مزید تیز کرنے، سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ اور دیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے پی ڈی ایم اے کو متوقع حالات کے پیش نظر بھرپور بیک اپ تیاری کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلا سے ڈھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے، سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا، انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے تباہی سے محفوظ رہے۔

مشہور خبریں۔

رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی

بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور

2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز

2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی

یورپ کا لبنان کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے

امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے

?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے