?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی، صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ نماز اور خطبے کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں نے ایک ماہ میں اسلحہ جمع نہیں کرایا تو دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، احتجاج کی اس وقت کال دی گئی جب غزہ میں جنگ بندی ہوگئی، غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے
انہوں نے کہا کہ پرتشدداحتجاج کرنے والےملک اور قوم کے ہمدرد نہیں ہوسکتے،وزیراطلاعات نے پنجاب کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پرپاپندی کی منظوری دے دی ہے، انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہوگی، کسی پاک مسجد، کسی پاک منبر اور کسی مدرسے کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نفرت، اشتعال انگیزی پھیلانے اور قتل و غارت کی اجازت نہیں ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 تاحال نافذ ہے اور کسی بھی جگہ پر 4 افراد سے زیادہ کو اجتماع کی اجازت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ اور فساد کو خوش کن انداز میں پیش کرنے اور قومی مقصد کے طور پر پیش کرنے کی صورت میں پیکا قانون کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اور اس حوالے سے کچھ گرفتاریاں عمل میں بھی لائی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے احتجاج کی طرح اس گروہ (ٹی ایل پی) نے بھی 26 نومبر والوں کی طرح 100، 200 اور 400 لاشیں گرنے کے دعوے کیے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت لاشوں کو نہیں چھپا سکتی، گنڈاپور کے آخری جلسے میں شہدائے 26 نومبر کے بینر میں شہدا کی تعداد سیکڑوں سے 16 تک آگئی، اس میں سے بھی کئی افراد طبعی طور پر مرے تھے۔
انہوں نے کہاکہ انتہاپسند مذہبی جماعت کے تمام سوشل میڈیا اور بینک اکاؤنٹس کو سیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے پہلے ہی بہت سارا کام ہوچکا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب پنجاب میں کسی سیاسی و غیر سیاسی فرد کی سفارش پر کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متنبہ کیا کہ جس کسی کے بھی پاس غیر قانونی اسلحہ ہے وہ اسے ایک ماہ حکومت کے پاس جمع کرادے ورنہ دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ قانونی اسلحے کے حامل افراد کو بھی ہر صورت میں اپنا اسلحہ خدمت مراکز میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور جو کوئی ایسا نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور خطبات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ 2016 سے 2024 کے دوران اس قسم کے فسادات کے واقعات کی 692 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ صرف 2025 میں 108 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جن میں سے 71 دہشت گردی کی ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ اعداد و شمار اس رجحان کو ظاہر کرتے ہیں کہ 2025 میں پنجاب کے حالات خراب کرنے کی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ایک اور جماعت جو 4 بندے اکٹھے نہیں کرسکتی، انہوں نے آج کے احتجاج میں گھسنے کا فیصلہ کیا مگر ان تشدد پسند گروہوں پر ایک طمانچہ ہے کہ پنجاب کے عوام نے آج کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاست امن و امان کی بحالی اور عوامی املاک کے تحفظ کی ذمے داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، اس کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں، میڈیا اور انٹیلی جینس سے درخواست ہے کہ پنجاب حکومت کے ان تمام اقدامات کی حمایت کریں۔
مشہور خبریں۔
لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان
مارچ
اسرائیل کو خطرناک حالات کا سامنا
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:جب کہ مقبوضہ فلسطین کا اندرونی علاقہ انتہائی کشیدہ صورتحال سے
جون
پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس
اگست
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی
اپریل
طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے
جنوری
بن سلمان ایک دماغی بیمار قاتل ہے:سابق سعودی انٹیلی جنس عہدہدار
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سینئر سکیورٹی عہدیدار نے 2017 میں
اکتوبر
صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی