پنجاب میں رینجرز، بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال کی روشنی میں پنجاب میں رینجرز اور بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے منظور کردہ تجویز کے مطابق پنجاب کا کنٹرول رینجرز سنبھالے گی اور لاہور میں اگلے 7 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی۔

صوبائی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعیناتی کی درخواست کی تھی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس کی منظوری دی گئی۔

بلوچستان میں فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے، حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں ’بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات‘ کی وجہ سے فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو تعینات کیا جائے گا۔

یہ خطہ کئی برسوں سے تشدد اور عدم تحفظ سے دوچار ہے، جہاں علیحدگی پسند گروپ سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہوئے پر تشدد واقعات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

نوٹی فکیشنز میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 (3) (ٹو) کے تحت دیے گئے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ فوجی دستوں کی حتمی تعداد، تاریخ اور تعیناتی کے علاقے کا تعین صوبائی حکومت، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیڈکوارٹرز کی مشاورت سے کرے گی۔

نوٹی فکیشنز میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ تعیناتی کی تاریخ کا فیصلہ دونوں فریقین کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

جنگ جاری رہی تو اسرائیل کا کیا بنے گا؟صیہونی جنرل کی زبانی

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی جنرل نے حماس اور حزب اللہ کے

ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے

دنیا بھر کے مسلمان مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے: اسلامی جہاد

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد

صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف

بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے

امریکی صدارتی امیدوار کا 2020 کے الیکشن کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے انکشاف کیا

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت

اندرون ملک سفر کے لئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے،

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے