?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ہیں لاہور سمیت مکمل ایک ماہ بعد دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، تاہم بچوں اور بچیوں کی انتہائی کم تعداد تعلیمی اداروں میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل ایک بار پھر سے شروع ہو گیا ہے ، حکومت کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔
تاہم اسکولوں اور کالجز میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث بچوں کی حاضری نا ہونے کے برابر دکھائی دی اور بچوں اور بچیوں کی انتہائی کم تعداد تعلیمی اداروں میں آئی لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا۔
اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ہدایت کی ہے کہ پیرکو نویں تا بارہویں جماعت کے تمام طلباء کوسکول بلایا جاسکے گا، سکولوں میں باقی کلاس رومز خالی ہیں ،اس لیے بچوں کوایس اوپیز کے تحت کمروں میں فاصلے کے ساتھ بٹھایا جاسکتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 19اپریل بروز پیر سے نویں جماعت تا بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئے سکول وکالجز کھل جائیں گے، طلباء ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو سکولوں میں آئیں گے، اس دوران کلاس کے بچوں کو 50 فیصد یعنی آدھی کلاس کو نہیں بلایا جائے گا بلکہ کلاس کے تمام بچے پیر اور جمعرات کو سکولوں میں آسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ جماعت اول سے آٹھویں جماعت کے کلاس رومز خالی ہوں گے، اس آدھے بچوں کو فاصلے کے ساتھ دوسرے کلاس رومز میں بٹھایا جاسکے گا ، ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے طلباء کو پورے سکول میں فاصلے کے ساتھ بٹھایا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کابل میں نماز جمعہ میں دھماکہ
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ
مئی
یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور
?️ 31 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری
مارچ
بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ
مارچ
ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟
?️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے
فروری
خیبر پختون خوا کے سابق اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ کے درمیان زبانی جنگ
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے
جولائی
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز
جون
امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس
اگست
دیکھنا ہے زور کتنا بازوے قاتل میں ہے: پیوٹن
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے اس ملک میں مسلح بغاوت کے بعد
جولائی