?️
لاہور (سچ خبریں ) کورونا کی تیسری لہر کے جاری قہر کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر پابندی عائد کورونا کے خوفناک پھیلاوکی وجہ سے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے کی تمام مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مہلک عالمی وبا کورونا کے خوفناک پھیلاوکی وجہ سے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد اور مزارات میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی لگا دی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے باعث اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ فیصلے کے تحت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مساجد اور مزارات میں اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے ترجمان آصف اعجاز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال بھی محکمہ اوقاف کے زیرانتطام مساجد خاص طورپرجامع مسجد داتا دربار ، بادشاہی مسجد اور مسجد وزیرخان میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا ۔
اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی جانب سے بھی شہراعتکاف منسوخ کردیا گیا ہے ، اعتکاف ببیٹھنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں یا اعتکاف کے اخراجات کی رقم سے غریب اور مستحقیین کو راشن خرید کر دیں ، اس رقم سے کورونا ویکسین بھی لگوائی جاسکتی ہے ۔ جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے لیکن اس وقت جس وباء کا ہمیں سامنا ہے اس میں انسانی جانوں کو بچانا بھی مقدم ہے، علماء کرام کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔
جامعہ نعیمہ لاہور کے مہتمم علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صرف چند افراد ہی مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے ، مساجد میں اعتکاف کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا تاہم بچے ، بزرگ اور بیمار افراد اعتکاف بیٹھنے سے گریز کریں ۔
مشہور خبریں۔
سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ
جولائی
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی
اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے
دسمبر
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر
?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں
مارچ
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
روس کے خلاف نئی پابندیوں پر یورپی معاہدہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ایک سینئر یورپی اہلکار نے منگل کی صبح اتفاق رائے
مئی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ
جنوری
نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج
نومبر