?️
اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، اکتالیس سال بعد پوری مسلم امہ اسلام آباد میں جمع ہوگئی۔اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، وزیر اعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوآئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل کا سترواں غیرمعمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔
پوری دنیا کی نظریں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس پر مرکوز ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہیں اور افتتاحی سیشن سے خطاب کرینگے، جس میں وہ مسلم امہ اور پاکستان کا اہم پیغام عالمی برادری اور اقوام عالم کےسامنے پیش کریں گے۔
اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 70 وفود شریک ہیں، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرا شریک ہیں اس کے علاوہ غیر رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں بھی شریک ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی، ایران ،ملائشیا، انڈونیشیا، بوسنیا، آذربائیجان، بنگلا دیش، قازقستان، ترکمانستان کےوزرائے خارجہ سمیت فلسطین،اردن،صومالیہ،گمبیا، سیرالیونی اورگبون کےوزرائےخارجہ بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملک چین، امریکا،برطانیہ، روس اورفرانس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔او آئی سی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت کوبرقی قمقمقوں سے سجایا گیا، شاہراہیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں جبکہ شہر اقتدار میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زائد مستعد اہلکاروں کو ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کا امریکہ کے خلاف جنگ میں نیا فیصلہ کن حربہ
?️ 13 اگست 2026سچ خبریں:40 روزہ مسلط کردہ جنگ کے آخری مراحل میں ایران نے
اگست
انسانی حقوق کی تنظیموں کا فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف وزری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے گروپوں نے ایک امریکی کمپنی سے مطالبہ کیا
اکتوبر
‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم
?️ 15 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس
اکتوبر
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا
?️ 19 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی
اپریل
ایران جنگ میں ہمارے پاس گولہ بارود ختم ہو گیا ہے: سینیٹر کلی
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں: مارک کلی نے امریکی-صہیونی کے ایران کے خلاف غیرقانونی
مئی
امریکہ کا لبنان کو دھوکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری
جولائی
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
غیر قانونی تارکین وطن ایک بار پھر ٹرمپ کے عتاب کا شکار
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن
نومبر