?️
سچ خبریں:ایران میں جاری حالیہ فسادات کی آگ کو بھجنے سے روکنے کے لیے اپنی پالیسی کے مطابق، امریکہ سلامتی کونسل کے ایک غیر رسمی اجلاس میں ایران میں پیش آنے والی صورتحال پر بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے ایک خصوصی خبر میں لکھا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کی آگ کو ٹھنڈا ہونے سے روکنے کی اپنی کوششوں کے مطابق، امریکی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک غیر رسمی اجلاس میں ان فسادات کے معاملے پر بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، رپورٹ کے مطابق امریکہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی توجہ ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کی طرف مبذول کرائے گا۔
اس خبر رساں ادارے نے مزید وضاحت میں اس اجلاس کے بارے میں امریکہ اور البانیہ کی طرف سے تیار کیے جانے والے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے بدھ کو اس معاملے پر ایک غیر رسمی اجلاس ہوگا۔
روئٹرز کے مطابق مسودے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایران میں خواتین ، نسلی اور مذہبی گروہوں کے ارکان پر ہونے والے مسلسل جبر کو اجاگر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کے آغاز کے بعد سے امریکہ نے نئی پابندیاں لگا کر، میڈیا پروپگنڈوں اور غیر متناسب مؤقف اپنا کر ایران میں فسادات اور انتشار کی فضا کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔
روئٹرز نے لکھا ہے کہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس اس بات پر توجہ مرکوز کرے گا کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال اور بیرون ملک مخالفین کو اغوا یا قتل کرنے کی اس ملک کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرے گا، یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذکورہ معاملات کے حوالے سے مغربی ممالک کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش، افغانستان سے انخلا کے بعد مشتبہ دہشت گردوں کے داخلے کا دعویٰ
?️ 15 دسمبر 2025 امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش؛ افغانستان سے انخلا کے
دسمبر
ہر ملک کو دوسرے ملک کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے:ایران
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے شام کی سرحد پر ترکی کی نقل و حرکت
مئی
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون
اب تک غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس
نومبر
پاکستان پر بھارتی حملے کا جشن منانے پر پاکستانی شوبز شخصیات بھارتی اداکاروں پر برہم
?️ 9 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی
مئی
نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست
جون
ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل
جولائی
ایران پر ٹرمپ کے بیانات تضاد کا شکار: واشنگٹن
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے بارے میں
اپریل