پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن سے کمائی کا فیصلہ کر لیا

پنجاب

?️

لاہور ( سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن ٹھیکے پر دینے کے لیے باقاعدہ بڈ مانگ لی ہے، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں اور اب قانون پچیدگیاں دور کرنے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ طلب کی ہے ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ لینے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے ، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشن آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کےاسٹیشنوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد حکومت کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنا ہے ، جس کے لیے اسٹیشنوں پر ٹک شاپس اور اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی اس کے علاوہ بڑے بڑے برینڈز بھی اپنی تشہیر کیلئے اسٹیشز کا استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین کے 27 سٹیشنز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سالانہ 50 کروڑ روپے ریونیو کا تخمینہ لگا یا ہے ، اس ضمن میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلان تیار کر لیا ، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شاپس پر کارپوریٹ سیکٹر کو اپنی پروڈکٹس بیچنے کی سہولت دی جائے گی، اس کے علاوہ ٹک شاپس اور بینکوں کے کاؤنٹرز بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، لیز پر دینے سے قبل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی طرف سے کارپوریٹ سیکٹرز سے رابطہ کیا جائے گا اور ان فرمز کو پری کوالیفائی کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے ایلی ویٹڈ اور انڈر گراؤنڈ سٹیشنز کا رقبہ 3 کنال سے زائد ہے اور بڑے بڑے کوریڈور ویران پڑے رہتے ہیں ، اس لیے ان کوریڈورز کو استعمال میں لانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ، جس کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ فزیبلٹی رپورٹ بنائی جائے گی جس میں مخصوص اشیاء ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح

پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی

?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی

طوفان الاقصی کی وجہ صیہونی معیشت کو برا نقصان

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی اطلاعاتی ویب سائٹ نے اسرائیلی بینک کے

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

طالبان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا مطالبہ

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں:  کابل کے ماسکو میں سفیر گل حسن نے خبر

ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کا سیاسی اور معاشی منظر ایک

لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے عوامی مظاہرہ

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر

بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے

?️ 11 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے