?️
لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین کے خاتمہ کا مسئلہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل ہے، سیکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی حکام کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں ویکسین کے اسٹاک میں کمی آگئی ہے۔
ملتان میں بھی ویکسین کا مزید اسٹاک موجود نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل رک گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی پولیس نے شاہی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے واقعے کی اطلاع دی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان
جون
کراچی: نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف
?️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر
جنوری
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس کا میزبان
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد
اکتوبر
چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب
جون
ایران عرب معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی کمزوری کا نتیجہ ہے: صیہونی اہلکار
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایران اور سعودی
مارچ
کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے، 4 اہلکار شہید
?️ 1 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو مختلف
جون
امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک
فروری
صیہونی ریاست کے اندر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی
جولائی