?️
لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین کے خاتمہ کا مسئلہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل ہے، سیکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی حکام کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں ویکسین کے اسٹاک میں کمی آگئی ہے۔
ملتان میں بھی ویکسین کا مزید اسٹاک موجود نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل رک گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ
مئی
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر اقوام متحدہ کا مؤقف
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے ایران اور امریکہ
اپریل
عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی فوجیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی سیکورٹی ذرائع نے عراق اور شام کے درمیان سرحدی
جنوری
صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی
جنوری
سوزن وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں
نومبر
تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک
اپریل
برطانیہ کی جانب سے فلسطینی علاقوں کے لیے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:برطانیہ نے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے مغربی کنارے پر کنٹرول
فروری
عورت مارچ میں متنازع نعرے لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی:وزارت مذہبی امور
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا
مارچ