جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی

?️

ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک حمایت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جب کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک میں مولانا فضل الرحمان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔

علاوہ ازیں مطفر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے، ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں، جاسوسی کا نمائندے نہ ہوں، اس لیے فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کیوں کہ ووٹ عوام کا حق ہے اور حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی، ہم فوج کی عزت کرتے ہیں، انگریز سے آزادی تم نے حاصل نہیں کی، میرے اکابرین نے حاصل کی اگرہم 100 سال سے انگریزوں سے لڑسکتے ہیں تو ان سے بھی لڑسکتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا اس ملک میں جمہورہت ہوگی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جارہی ہے، دوسری قومیں ترقی کر رہی ہیں اور ہم گرتے جا رہے ہیں، معیشت گرنے کی وجہ مخصوص گھرانے اور ادارے ہیں، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جا رہی ہے آج کسانوں کا برا حال ہے، ان سے گندم نہیں خریدی جا رہی، اس سفر میں جیل اور موت بھی آئی تو برداشت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

صنعاء سے باب المندب تک؛ یمن مساوات بدل رہا ہے 

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:انصاراللہ نے عوامی سطح پر نئی لہر اور فوجی تیاری کے

ملکی انتخابات کی نگرانی کے لیے روسی مبصرین کو لبنان روانہ

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: بیروت میں روسی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہے کہ

اقوام متحدہ ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ، شبیر شاہ

?️ 30 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند سینئر کل جماعتی حریت

صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کے فیصلے پرعرب ممالک کا استقبال

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی

پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار

?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے

صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے

ایلن مسک کے 5 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: برازیل کی سپریم کورٹ نے ، ایکس اور اسٹار لنکس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے