?️
لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے 176 ارب روپے کے فنڈز روکنے اور صوبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آرمی چیف کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیے جانے کی بھی مذمت کی۔ اسی دوران پنجاب اسمبلی نے بظاہر پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب احساس پروگرام بل سمیت 5 بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا۔
گزشتہ 4 ماہ سے جاری رہنے والے 41ویں اجلاس کے دوران 18ویں سیشن میں وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک نے قرارداد پیش کی جس میں الزام لگایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے کم از کم 176 ارب روپے کے فنڈز روک رکھے ہیں۔
قرارداد میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نہ تو پنجاب کو اپنے اسٹاک سے گندم فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کو خود اناج درآمد کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکام نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے بھی پنجاب کو کوئی امداد کی پیشکش نہیں کی۔
وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف بھی ایک اور قرارداد پیش کی، قرارداد میں الزام لگایا گیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس میں کہا گیا کہ ایوان مبینہ طور پر آرمی چیف کے خلاف کی گئی ٹوئٹ پر امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر کی گئی ان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔
اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جانب سے اعظم سواتی کے ٹوئٹ کو آئین کے منافی قرار دینے کے باوجود ایوان نے قرارداد منظور کرلی۔ ایوان نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022 سمیت 5 بل بھی منظور کر لیے۔
اسپیکر سبطین خان نے رسمی طریقہ کار کے بغیر اسی روز بل کی منظوری کے لیے رولز آف پروسیجر کے رولز 93، 94، 95 اور 234 کو معطل کردیا جس پر طاہر خلیل سندھو نے چیئر کے ایکٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کو صرف ہنگامی صورتوں میں معطل کیا جاسکتا ہے۔
ایوان کی جانب سے منظور کیے گئے پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2021، پنجاب پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت (ترمیمی) بل 2020، پنجاب سیڈ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2022، پنجاب فیکٹریز (ترمیمی) بل 2022، اور پنجاب جنگلات (ترمیمی) بل 2022 بھی شامل ہیں۔
لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کے ذریعے شہری اور دیہی دونوں یونین کونسلوں کی آبادی کا حجم 16 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کردیا گیا، ترمیم میں کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سروس کے ملازمین ایکٹ کے مقصد کے لیے صوبے میں کہیں بھی خدمات انجام دینے کے ذمہ دار ہوں گے، جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ہونے والے ملازمین اپنے کنٹریکٹ کی مدت کی تکمیل پر ریگولر ہوجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
ٹرمپ کے متضاد بیانات پر روس کا ردعمل
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا
جولائی
فرانس میں طویل المدت سیاسی بحران
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کی صدارت میں فرانس کے طویل المدت
اکتوبر
وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اکتوبر
حکومت نے چیف جسٹس کو مدت ملازمت میں توسیع دی تو پیپلز پارٹی مخالفت کرے گی، پیپلز پارٹی
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ
مئی
فلسطینی مجاہدین کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی تعداد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام
اکتوبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کا برتاؤ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری
ترکی میں موساد کے سات جاسوسوں کی گرفتاری
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک
فروری