پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس

?️

لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور عسکری قیادت نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس دہشگرانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامع مسجد امامیہ، قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، شہداء کیلئےدعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید نے سکیورٹی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ملکی سیکورٹی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ امن وامان یقینی بنایا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کوچہ رسالدار، پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بُو پریشان کن ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرکے قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے، زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جامع مسجد امامیہ، قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں، ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے خطے کو باروڈ میں تبدیل کر دیا ہے: چائنہ ڈیلی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سنگاپور میں جمعہ سے اتوار تک 22ویں شنگری لا ڈائیلاگ

تیل کی قیمتوں کے استحکام کے بارے میں پیوٹن اور بن سلمان کا تبادلہ خیال

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو

نااہلی کی درخواست: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 20 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر

اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

قوم سازی منصوبے کا اختتام ، وہ سبق جو امریکہ کو سیکھنا چاہیے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنےملک کی طویل ترین جنگ کے

مشرقی غزہ میں ایک اور صیہونی جارحیت

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مشرق میں مزاحمتی فورسز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے