پروف آف رجسٹریشن کارڈ والے مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے 10 دنوں میں تین لاکھ افغانیوں کو نکالا، پاکستان سے اب نکالے گئے افغانیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کی بھرتیاں پہلے جیسے ہی ہوں گی اور قبائلی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں حاضر سروس پاک آرمی کے افسران لانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ رینجرز، ایف سی، جی بی سکاؤٹس سمیت 8 محکموں کے معاملات چلانے کے لئے آرمی آفسر ہونا چاہئے، ابھی تک ریٹائرڈ یا حاضر سروس لوگ لانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایٹ پل میں کنسٹرکشن سٹرکچر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، اردوان فلائی اوور کے قریب سوئی گیس والوں نے گیس پائپ لائن ڈالی، گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں گرین ایریا کو بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، گرین ایریا نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں بھی سموگ کے خطرات ہیں۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر امریکہ کا ویٹو، عالمی غصہ اور اسرائیل کی خوشی

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی

افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے

یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملاقات کی دعوت دے دی

?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز

بلنکن کا ریاض کا دورہ

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو

فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ

عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان

صیہونی سعودی دوستی کی امریکی کوشش

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے