پرامن، شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مرتضٰی سولنگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں۔ میڈیا  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ ، وزارت اطلاعات کی پبلسٹی ونگ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان اور الیکشن کمیشن کے ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 روز باقی ہیں، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے۔

مرتضی سولنگی  نے بتایا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سیکیورٹی فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سیکیورٹی دیں گے، تیسرے حصے میں پاک فوج کوئیک رسپانس پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتی، پاکستان آزاد ملک ہے ،سب کو تنقید کا حق ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابی مہم چلانے نہ دینے اور گرفتاریوں کا شکوہ کررہی ہے؟ اس پر نگران وزیر نے جواب دیا کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے خدشات کے اظہار کی آزادی ہے، پی ٹی آئی کے پاس عدالتوں سمیت تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی سمیت دیگر کریمنل مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جنسی تشدد کی چونکا دینے والی رپورٹ

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی

’نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل‘، صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف

60,000 صہیونی آباد کاروں کی نقل مکانی کے بارے میں عبرانی میڈیا کا بیانیہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:اس رپورٹ کے تعارف میں، عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot

نیتن یاہو کی ٹرمپ کے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے فیصلے کی تعریف

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

تل ابیب کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے پر مصری صارفین میں غم وغصہ کی لہر

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:مصر ایئرلائن نے پہلی بار تل ابیب بین گوریون ہوائی اڈے

اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے