🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہوگی، لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔پاک ویک ویکسین عام استعمال کے لئے رواں ہفتے میں دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہو گی ، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی، ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔
یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے
جنوری
یورپی یونین کی ٹویٹر کو صلاح
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:لی فیگارو، تھیری بریٹن نے اس سوشل نیٹ ورک کے مالک
جون
انسانی اسمگلنگ میں 10 گنا اضافہ؛برگزیٹ کا نتیجہ
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک این جی او کی رپورٹ کا حوالہ
اکتوبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
🗓️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ
دسمبر
ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن
🗓️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل رہنماء چوہدری اعتزاز احسن کا
اپریل
سعودی عرب کا مشہور سعودی مبلغ کو رہا
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: انسانی حقوق سے منسلک سعودی اکاؤنٹس نے بتایا کہ ممتاز سعودی
مارچ
جاوید شیخ کا اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر رد عمل
🗓️ 25 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت
ستمبر
علی النمر 10 سال بعد سعودی جیل سے رہا
🗓️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی شہری علی النمر جسے ابتدائی طور پر ملک میں پرامن
اکتوبر