?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے ہر اقدام کرے گی، پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہےآرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں اور فسروں کے جذبے اور لگن کو بھی سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور گزشتہ روز جوانوں کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا ، آرمی چیف نے کورونا روک تھام میں سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی کورونا کی روک تھام کیلیے کوششوں میں ہر ممکن احتیاط کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے، پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف نے ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بطور سولجر فرض کی انجام دہی پر فخر ہے۔
افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، اب وقت آگیا ہے کہ اس انسانی المیے کا خاتمہ ہو اور مسئلہ کشمیر عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل ہو جبکہ لائن آف کنٹرول پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


مشہور خبریں۔
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
P.K.K اور Ocalan کے پیغام کی تحلیل کے بارے میں 15 نکات
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: PKK دہشت گرد گروہ کے قید رہنما عبداللہ اوجلان
مارچ
طالبان کا اقوام متحدہ کے نام خط
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے
ستمبر
غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار، مدت 16 سے 80 سال تک متوقع
?️ 11 اکتوبر 2025غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار،
اکتوبر
مراکش میں داعش کا خطرناک دہشتگردانہ منصوبہ ناکام
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:مراکش کی حکام نے داعش کے ایک خطرناک دہشت گردی
فروری
امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں
اپریل
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے کے روبرو پیش
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 16
دسمبر
الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف
جنوری