ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سےفارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن

سزا سے محفوظ: اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا صحافی قاتل کیسے بنا؟

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی جارحان کی صحافیوں پر کارروائیاں، خاص طور پر امریکہ

نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

روزانہ کتنے فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فلسطینی مزاحمت کے خلاف جنگ میں ناکام

مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ

عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں کیا کہا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں

سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید

?️ 21 مارچ 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک

شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزراء اعلی کو عیدالفطر کی مبارکباد

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے