?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن کے دوران سرحد پار سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے جس کے بعد کئی انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا جس دوران 4 اہم دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد گرفتار دہشتگردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسام الدین ولد گلشاد نامی دہشت گرد کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ ’میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارا نظریہ ہماری ٹریننگ ہے، میرے پاس 2 بندوقیں، 2 کلاشنکوف، ایک گرینیڈ اور دیگر اسلحہ موجود تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم سرحدی باڑ کے ذریعے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے اور ہم نے آگے پشین جانا تھا‘۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی بنیادی وجہ افغانستان کی سرزمین پر پنپتی دہشتگرد تنظیمیں ہیں، دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جب کہ مقامی لوگوں کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا خوش آئند ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشن کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اورخودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد بھی ملا، گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی امریکا کو شدید دھمکی، طالبان پر لگائی گئی تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد
جولائی
امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ
ستمبر
امریکا کے بڑے بڑے شہر زمین میں دھنسنے کے قریب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کے
مئی
آج سے ملک بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے
اپریل
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
قندھار ائرپورٹ پر راکٹ حملہ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کےہوائی اڈے کے حکام کا کہنا
اگست
شامی صدر کا عرب ممالک کو انتباہ
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے عرب ممالک کو تاکید کرتے
جون
غزہ سے اغوا ہونے والے فلسطینیوں کا انکشاف
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: آج شام شائع ہونے والی ایک متعلقہ رپورٹ میں عبرانی اخبار
مئی