🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔یہ لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد خطے کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔پاک بھارت 2003 کے سیز فائر پر فروری 2021 میں رابطہ ہوا۔
فروری 2021 میں معاہدےے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا۔ ایل او سی پر مقامی روزمرہ زندگی میں امن سے تبدیلی آئی۔ بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے۔بھارت نے کشمیر کی صورتحال کو بدترین انسانی المیے میں بدل دیا ہے۔حال ہی میں بھارتی فوج نے وادی نیلم کے سامنے ایک جعلی انکاؤنٹر کیا۔
بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی فوجی قیادت نے منفی اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا۔بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔2021 میں مغربی بارڈر پر صورتحال چیلنجگ رہی۔2021 میں شمالی وزیرستان میں اہم آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا اثر پاکستان پر ہوا،افغانستان کی موجودہ صورتحال ایک سنگین انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔
پاکستان افغانستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ویسٹرن بارڈر پر مقامی آپریشنل معاملات ہیں جن کو ایڈریس کیا جاتا ہے۔ شدید موسمی حالات کے باعث فینسنگ کا کام رکا جسے آپریشن کے بعد مکمل کیا گیا۔ہم مکمل طور پر فوکسڈ ہیں۔فینسنگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔باڑ لگانے کا عمل 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ باڑ لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے،یہ مکمل ہو گی اور قائم رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 71 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ آپریشن ردالفساد دیگر کے مقابلے میں مختلف تھا۔میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے اور اس حوالے سے کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائیگی۔پاکستان میں کسی بھی مسلح گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نفرت انگیز مواد اور دہشتگردوں کے بیانیے کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ایسی تمام سرگرمیوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان کے لنکس سے بھی آگاہ ہیں۔ یہ لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہوں گے، اس مہم کا مقصد حکومت، عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی
بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے وزیراعظم نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجٹ خسارہ کم کرنے اور عالمی مالیاتی ادارے
جنوری
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی
پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے
🗓️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جنوری
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری
🗓️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی
مارچ
سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ایک ہی جگہ سے موصول، تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری
🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز
اپریل
آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔
🗓️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل
نومبر