عراق میں ہمارا نیا مشن ہے: پینٹاگون

عراق

?️

سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے منگل کی شام ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ امریکہ کا عراق میں ایک نیا مشن ہے جس میں تربیت اور مشورہ دینا شامل ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے منگل کی شام دعویٰ کیا کہ عراق کے عین الاسد اڈے پر کیے گئے حالیہ ڈرون حملے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے حملوں سے بہت مشابہت رکھتے تھے، پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراق میں ہمارا ایک نیا مشن ہے جس میں تربیت اور مشورہ دینا شامل ہے اور یہ مشن اپنے دفاع کے ہمارے حق پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے شام کے گاؤں الخضراء میں داعش مخالف اتحاد پر منگل کے روز ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یقین تھا کہ شام کے اس علاقے میں نصب ایرانی لانچ پیڈ ہمارے خلاف استعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ایک عہدہ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ انھوں نے شام میں ’فوری خطرے‘ کے خلاف حملے کیے ہیں، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، عہدہ دار نے مزید کہاکہ امریکی قیادت والے اتحاد نے منگل کو شام میں راکٹوں کی جگہوں پر حملے کیے جہاں سے انھیں خطرہ لاحق تھا۔

یادرہے کہ امریکی اتحادی عہدہ دارجنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، کہا کہ امریکی اتحاد نے شامی گاؤں الخضراء کے قریب کئی لانچ سائٹس دیکھے،تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے یہ میزائل حملہ کہاں سے کیے۔

مشہور خبریں۔

عالمی ادارۂ صحت کا نیا معاہدہ اور امریکہ کی مخالفت؛ صحت اور عالمی سیاست کا نیا باب

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے متعدی بیماریوں کے خلاف 35 شقوں

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

بائیڈن ایران، چین اور روس کے لیے مشرق وسطیٰ میں کوئی خلاء نہ چھوڑنے کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے

لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف

امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور

امریکی سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہے ہیں:صیہونی وزیر

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ

بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور

ڈراما ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان

?️ 30 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے