پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی سامان پر مشتمل امداد کی دوسری کھیپ بھیج دی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کے لیے 7.5 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی ’سی 130‘ طیارے نے آج پاکستان سے اڑان بھری، جبکہ مزید 7.5 ٹن امداد جمعہ (3 جون) کو روانہ کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات اور آفات کا شکار ممالک کی امداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی مالی امداد میں ادویات، طبی سامان، بستر اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔

اس سے قبل مارچ میں پاکستان کی طرف سے یوکرین کو انسانی امداد کی مد میں 15 ٹن کی پہلی کھیپ سی 130 ہوائی جہاز کے ذریعے نور خان بیس سے بھیجی گئی تھی۔

امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے، انہوں نے ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔

وزارت خارجہ نے تجویز پیش کی تھی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چاہیے کہ یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ترسیل کا بندوبست کرے۔

وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ایک سمری ارسالی کی تھی جس میں یوکرین کی فوری مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔

روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین پولینڈ اور دیگر پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔

ملک میں تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر یوکرین پہلے ہی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کو درخواست کر چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات

حکومت کا سرحدی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور

?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری

الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء کے خلاف درخواست جمع

?️ 26 جنوری 2021الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء کے خلاف درخواست جمع اسلام آباد (سچ

یمن نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی رجیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے اعتراف

شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے

حج کو سیاسی رنگ دینے کے سعودی اقدامات کے خلاف مہم

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے حج کو سیاسی بنانے کے خلاف

تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس

کورونا سے مزید 43 مریضوں کا انتقال ہوگیا

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے