پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سوڈان کے شہر کدوگلی میں ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس برائے ابیئی کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس المناک گھڑی میں جاں بحق اہل کاروں کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہل کار دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں

امریکہ کا 11 یمنی قیدیوں کو گوانتانامو سے عمان منتقل کرنے کا اعلان

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتانامو

حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے

?️ 11 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر

واشنگٹن افغانستان میں اپنی انٹیلی جنس صلاحیت کھو چکا ہے: امریکی جنرل

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:    11 ستمبر کی برسی کے موقع پر CENTCOM دہشت

یمن پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران یمن کئی بار امریکی حملوں کا

استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں

نیو یارک ٹائمز: روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی عدم موجودگی میں، کریملن کی جنگی مشین آگے بڑھ رہی ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مضمون میں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران روس پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے