🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کمیپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، دورہ روس کی دعوت یوکرین تنازع سے پہلے دی گئی،دورے کا مقصد باہمی مفادات بالخصوص معیشت پر ماسکو سے روابط بڑھانا ہے ۔دنیا ایک اور سرد جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتی۔
تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے دورہ روس کی تیاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دورہ روس کا مقصد باہمی مفادات بالخصوص معیشت پر ماسکو سے روابط بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ عالمی طاقتوں کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔
پاکستان اور روس میں بے پناہ معاشی امکانات ہیں۔روس توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف روسی صدر کے موقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔وزیرا عظم عمران خان کل 23 فروری روس کا دورہ کریں گے۔
وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون ا?ن ون ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ کو اسلام آباد اور ماسکو کے مابین نئے سفارتی تعلقات کی نوید سمجھا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ طویل عرصہ بعد پاکستان کے کسی حکومتی سربراہ کے دورہ روس پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معیدد یوسف ہوں گے۔
وزارت خارجہ نے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرولادی میر پوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات 24 فروری کو ہو گی جس میں دو طرفہ امور خطے اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
جو غیر ملکی سمجھتے ہیں کسی بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: وزیر اطلاعات بلوچستان
🗓️ 22 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے
نومبر
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقهانگیز شخصیات اپنے
نومبر
ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی
جنوری
ایندھن کی بڑھتی درآمد کے باعث مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی خسارے میں 5.1 فیصد اضافہ
🗓️ 2 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے
فروری
فلسطین کے پاس سنہرا موقع
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے الجدید نیوز سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل
اکتوبر
غیرٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 ماہ کے دوران 18 فیصد تک اضافہ
🗓️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران
نومبر
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
نور مقدم کیس کے فیصلے کے بعد ماہرہ خان کا ٹوئٹ
🗓️ 25 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) نور مقدم کیس کے فیصلے ملک کی مختلف سماجی
فروری