?️
کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا، امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات وغیرہ وغیرہ اجناس شامل ہیں پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی یہ تیسری کھیپ تھی جو شہر خوست پہنچائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر قندھار پہنچا تھا ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان
جنوری
تل ابیب کی طرف سے عرب وفد کو رام اللہ جانے سے روکنے کا راز / سمجھوتہ کرنے والوں کی نیتن یاہو طرز کی تذلیل
?️ 2 جون 2025سچ خیرں: عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے عرب وفد
جون
اسرائیل کی زیادتیوں کی حد بندی پر عرب دنیا میں تشویش
?️ 27 فروری 2025 اسی وقت جب شام میں قومی مکالمہ کانفرنس منعقد ہوئی، صیہونی
فروری
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی/ کچھ خاندان دنیا سے غائب ہو رہے ہیں:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا
جون
ہر روز جنگ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 300 سے زائد
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: الصحفہ العالمیہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ القاباتی کے حوالے سے بتایا
نومبر
طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات
جنوری
مشہور امریکی پیش کنندہ: جیفری ایپسٹین غالباً موساد کا ایجنٹ تھا
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: مشہور امریکی پریزینٹر ٹکر کارلسن نے اعلان کیا کہ جیفری
جولائی