?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے حوالے سے کیے گئے بے بنیاد دعووں اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’ آپریشن سندور’ سے متعلق بحث پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے جنگی بیانیے کو فروغ دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔’
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی کوئی قابل تصدیق شہادت یا معتبر تحقیقات کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب، بھارت نے جنہیں مبینہ دہشتگردی کا انفرا اسٹرکچر کہہ کر نشانہ بنایا، ان میں دراصل معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
بھارت اپنے کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس کے برعکس، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔
بھارتی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں اور سیزفائر کے حصول میں تیسرے فریق کے فعال کردار کو قبول کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستانی وزیراعظم کی فوری پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا، اس کے بجائے، اس نے جارحیت اور جنگی راستہ اختیار کیا اور خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن گیا۔
اس پس منظر میں، نام نہاد ’ آپریشن مہادیو’ سے متعلق دعوے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ کی دی گئی تفصیلات جھوٹ سے بھری ہوئی ہیں، جس سے اس کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ ذمہ داران لوک سبھا میں بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں ’ نیا معمول’ قائم کرنے کے مسلسل بیانات کو بھی دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں جیسا کہ ہم نے مئی 2025 میں اپنے مضبوط جواب سے واضح کر دیا، ہم آئندہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ہمارے لیے دوطرفہ تعلقات میں ’ معمول’ کا مطلب صرف اور صرف خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مبینہ ’ ایٹمی بلیک میلنگ’ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور مفاد پرستانہ ہے، جس کا مقصد اپنی اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنا اور الزام پاکستان پر تھوپنا ہے، یہ بات سب پر عیاں ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اپنی روایتی عسکری صلاحیت کے ذریعے باز رکھا، اور یہ ظاہر کیا کہ ذمہ داری اور تحمل ہمارے رہنما اصول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی رہنماؤں کی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے گمراہ کن باتوں پر بھی شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت کا معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی صریح خلاف ورزی اور علاقائی تعاون کے بنیادی ستون پر حملہ ہے، بھارت کو اس یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام پر فخر کرنے کے بجائے فوری طور پر معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مسلسل انحصار جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے، جنگی جنون اور ڈینگ مارنے پر ہے، جو جنوبی ایشیا کے لیے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پاکستان امن، علاقائی استحکام اور تمام حل طلب مسائل، بشمول جموں و کشمیر کے بنیادی تنازع کے حل کے لیے بامعنی مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط کو پورا کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
جون
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے
جولائی
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کردیا
?️ 3 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق
اگست
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
کویت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویتی فوج میں فوجی
اکتوبر
مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22
جولائی