?️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، پاکستان نے پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافےکےحوالے سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی لمحات پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے تجربےکا مشاہدہ کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔
ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بابر کروز میزائل ون اے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل 450 کلو میٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بابر کروز میزائل زمین اور سمندر پر اہداف کو کامیابی سے ٹارگٹ کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف
اپریل
پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
امریکی قابض افواج کا قافلہ عراق سے شام میں داخل
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج
فروری
کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج
اگست
نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام
?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام اسرائیل کے سابق وزیراعظم
ستمبر
بجٹ معاہدے میں ناکامی کے بعد امریکی حکومت بندش کا شکار
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ضروری قانون سازی
اکتوبر