?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکام نے پاک ایران وافغان بارڈر بند کرکے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاک ایران وافغان بارڈر بند کردیا گیا اور دونوں ممالک کی سرحدیں مکمل طورپر سیل کردی گئی ہیں، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، اندرون ملک داخلی خارجی راستوں کوبھی مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب فغانستان اور ایران سے پیدل آمد پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ، این سی او سی نوٹیفکیشن کے مطابق ایران اور افغان حکام کوپابندی سےآگاہ کردیاگیا ہے تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کارگو کی گاڑیوں پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔
یاد رہے پاکستان نے کروناوائرس کے خطرات کے باعث زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی عائد کر لی تھی ، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی اور افغانی باشندوں پر پابندی 5 سے 20 مئی تک برقرار رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ہوگی البتہ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، ایران اور افغانستان میں موجودپاکستانی شہری واپس آسکیں گے، افغان شہریوں کوانتہائی ضروری طبی امدادکیلئےپاکستان آنےکی اجازت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور
فروری
جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق
مارچ
محکمہ دفاع کو محکمہ جنگ میں تبدیل کرنا؛ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کو تیز کرنا
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع کا
ستمبر
صیہونی مرکزی ریلوے کا کنٹرول سرور سرکٹ سے باہر
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور
نومبر
صیہونیوں کی ٹرمپ کے دور میں حماس کو قطر سے نکالنے کی کوشش
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت، جو حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے باوجود
نومبر
امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو
جنوری
امریکی سینیٹ میں بل پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
اپوزیشن کو اسلام نہیں اسلام آباد چاہیے:فواد چوہدری
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
اپریل