پاکستان نے ایران و افغان سرحدوں کو مکمل طورپر بند کر دیا

پاکستان نے ایران و افغان سرحدوں کو مکمل طورپر بند کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے  حکام نے پاک ایران وافغان بارڈر بند کرکے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ‏ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاک ایران وافغان بارڈر بند کردیا گیا اور دونوں ممالک کی سرحدیں مکمل طورپر سیل کردی گئی ہیں، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، اندرون ملک داخلی خارجی راستوں کوبھی مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فغانستان اور ایران سے پیدل آمد پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ، این سی او سی نوٹیفکیشن کے مطابق ایران اور افغان حکام کوپابندی سےآگاہ کردیاگیا ہے تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کارگو کی گاڑیوں پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یاد رہے پاکستان نے کروناوائرس کے خطرات کے باعث زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر ‏عارضی پابندی عائد کر لی تھی ، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ‏اور افغانی باشندوں پر پابندی 5 سے 20 مئی تک برقرار رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ‏ہوگی البتہ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، ایران اور افغانستان میں موجودپاکستانی شہری واپس آسکیں گے، ‏افغان شہریوں کوانتہائی ضروری طبی امدادکیلئےپاکستان آنےکی اجازت ہوگی۔

 

 

مشہور خبریں۔

سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر

وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت

جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین

کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت

امریکی نوجوان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ڈیلی میل کا سروے

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 20 فیصد امریکی نوجوان القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سابق

افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج

’ورنہ‘ فلم کے لیے ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور پہلی پسند تھیں، ہارون شاہد

?️ 18 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے

پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے

?️ 21 اگست 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے