?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے بتایا ہے کہ پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا ، یہ سیکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے تاہم پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی کیوں کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے ، افغان امن کیلئےاس اہم موقع پر تمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیئے۔
دوسری طرف افغان فورسز اور طالبان میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیوں کہ طالبان کی طرف سے 3 ماہ کیلئے جنگ بندی کی مشروط پیش کش کی گئی ہے تاہم اس کے بدلے طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے پاس ان کے 7 ہزار قید طالبان ارکان کو رہا کیا جائے۔
اس ضمن میں افغانستان کے لیے روس کے اعلیٰ عہدیدار ضمیر کبولوف نے افغان حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے طالبان کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ، افغانستان کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبولوف نے تاجکستان میں افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں تاہم افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف لب کشائی سے کام لے رہی ہے جو کافی نہیں ہے۔
روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کبولوف نے کہا کہ یہ منافقت ہے، یہ حقیقت سے آنکھیں موڑنے کی کوشش ہے، جو موجود ہے اور یہ خالی الفاظ ہیں ، امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا ہے اور اس جاری تنازع کا واحد حل تمام فریقین کو کابل میں مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھنا ہے ، روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری
?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق
جون
صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
?️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم
ستمبر
غزہ کی تعمیر نو کے راستے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی رکاوٹیں
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:جنگ کے بعد کے مرحلے میں سب سے اہم مسئلہ
فروری
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ماسکو میں
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر
دسمبر
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر
اقوام متحدہ کا افغان لڑکیوں کی تعلیمی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغان خواتین کی صورتحال پر تشویش
نومبر
سعودی عرب نے یمن میں 500 سے زائد اسپتالوں اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے: یمنی وزیر صحت
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر صحت نے ایک تقریر میں زور دے کر کہا
جنوری
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل