پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات کی فہرست میں شامل ہے۔

رسک ماڈلنگ فرم نے گزشتہ دہائی کے دوران دنیا بھر میں سب سے بدترین قدرتی آفات کی فہرست تیار کی ہے جس میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ایسے کون سے 10 ممالک ہیں جو قدرتی آفات سے مالی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سیلاب کے سبب ملک کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار 700 سے زائد لوگ جاں بحق اور 80 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

آر ایم ایس نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان جیسے غریب ممالک میں اکثر اوقات شدید المناک موسمیاتی واقعات رونما ہوتے ہیں۔

رسک ماڈلنگ فرم نے ایک سروے کیا جس میں گزشتہ دہائی کے دوران دنیا کی 10 بڑی قدرتی آفات کی درجہ بندی کی گئی، سروے میں خاص طور پر ایسی قدرتی آفات کا مشاہدہ کیا گیا جس نے انسانی زندگی کو مالی طور پر شدید متاثر کیا۔

یہ سروے گزشتہ ہفتے مصر میں ہونے والی سی او پی 27 موسمیاتی کانفرنس کے لیے کیا گیا تاکہ موسمیاتی تباہی سے ملک میں ہونے والے نقصان اور خسارے کا تعین کیا جا سکے۔

سی او پی 27 کے سربراہی اجلاس میں غریب ممالک میں موسمیاتی آفات کے بعد تباہی سے نمٹنے کے لیے امداد کی تقسیم کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رسک ماڈلنگ فرم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران سال 2017 اور 2018 میں کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی آگ کے بعد نقصان کا تخمینہ تقریباً 328 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا اور یہ گزشتہ دہائی کی بدترین قدرتی آفات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد سال 2017 میں اگست سے لے کر ستمبر تک اٹلانٹک سمندری طوفان، ارما، فلوریڈا میں سمندری طوفان ماریا، ٹیکساس، پورٹو ریکو اور کیریبین شامل ہیں، ان میں قدرتی آفات کے بعد نقصانات کا تخمینہ تقریبا 297 ارب ڈالر تھا جبکہ سال 2019 اور سال 2020 میں آسٹریلیا کے جنگل میں آگ کے بعد 110 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

رواں سال 2022 میں سمندری طوفان ’ایان‘ فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جبکہ سال 2021 میں سمندری طوفان ’ایڈا‘ لوزیانا، نیو جرسی اور نیویارک سے ٹکرایا، سال 2021 کے ماہِ جولائی میں جرمنی اور بیلجیئم میں سیلاب، سال 2019 میں اگست اور اکتوبر کے دوران جاپان میں گرد آلود طوفان فیکسائی اور ہگیبیس جبکہ سال 2021 کے دوران یورپ اور شمالی امریکا میں ہیٹ ویو بھی 10 بدترین قدرتی آفات کی فہرست میں شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ

پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت

یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے

پاک۔افغان بارڈر پر سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے

 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

شام کے صوبے الحسکہ کی جیل میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر

عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا

عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے